امت مسلمہ کا مفاد ایک اور دشمن مشترک ہے، اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے: علامہ مقصود ڈومکی

25 اگست, 2025 13:07

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے سادات امام بارگاہ چوہڑ جمالی میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید الانبیاء محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات گرامی عالمِ بشریت کے لیے رہبر و رہنما ہے۔ آپ ﷺ کے نقشِ قدم پر چل کر امتِ مسلمہ اور عالمِ انسانیت دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ آپ ﷺ کی ذات گرامی اعلیٰ انسانی اقدار اور صفات کا حسین مجموعہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر کی شیطان صفت استکباری قوتیں امتِ محمدیؐ پر حملہ آور ہیں۔ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ عصرِ حاضر کے فرعون اسرائیل نے ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امتِ مسلمہ کا مفاد ایک ہے اور دشمن بھی مشترک ہے۔ وہی مکار دشمن جس نے فرقہ واریت کے نعروں کے ذریعے شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی اور اہلِ حدیث کو آپس میں لڑانے کی سر توڑ کوشش کی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ فرقہ وارانہ نفرت اور دہشت گردی کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور عالمی استکباری قوتوں کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کربناک صورت حال سے دوچار ہے، حکمران طبقہ عوام پر عذاب کی طرح مسلط ہے: علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اتحادِ امت کا مہینہ ہے، لہٰذا ہمیں اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں شیعہ سنی علمائے کرام، اکابرین اور ملت کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ تفرقہ و نفرت کو ہوا دینے والے شیاطین کے عزائم خاک میں ملا دیے جائیں۔

9:48 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔