غزہ کی حمایت ہی درست موقف ہے اور یہ جاری رہے گی، انصاراللہ
شیعیت نیوز : محمد البخیتی نے کہا کہ صیہونی حکومت کی یہ جارحیتیں تل ابیب کی بے بسی کو ظاہر کرتی ہیں، لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آج غزہ کی حمایت ہی صحیح موقف ہے اور یہ حمایت کسی بھی قیمت پر جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی مسلح افواج کا دشمنوں کو فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان
محمد البخیتی نے کہا کہ یمن دنیا کے تمام حریت پسندوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس سے یمن کے اندرونی اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔







