ایرانی مسلح افواج کا دشمنوں کو فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

25 اگست, 2025 13:29

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ دشمنوں کی کسی بھی جارحیت کا جواب فیصلہ کن اور بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔

ہفتۂ حکومت کے موقع پر جاری بیان میں صدر مملکت اور ان کی کابینہ کی انتھک خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ مسلح افواج حکومت کے ساتھ مل کر اسلامی انقلاب کے مقدس اہداف کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے مزید 1062 افغان شہری ملک بدر

بیان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی رہنمائی اور حالیہ 12 روزہ جنگ میں فوج پر اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ رہبر کی ہدایات کی روشنی میں مسلح افواج اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائیں گی تاکہ ملکی مفادات، سرحدی سالمیت اور اسلامی جمہوریہ کے اقدار کی حفاظت کی جاسکے۔

مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ انقلاب کے بعد سے عوام اور حکومتی اداروں کے اتحاد نے ایران کو دفاع سمیت مختلف شعبوں میں آگے بڑھایا ہے۔ اسی اتحاد کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اختلافات پھیلانے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

بیان میں حالیہ جنگ کے دوران عوامی حمایت اور قومی یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ صدر اور حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے ایران ہر خطرے کے مقابلے کے لیے تیار ہے اور دشمنوں کو فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

1:48 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔