پاکستان سے مزید 1062 افغان شہری ملک بدر

25 اگست, 2025 13:27

شیعیت نیوز : ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 1062 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 776 افراد پی او آر کارڈ ہولڈر تھے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بے دخل کیے گئے افغان شہری پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے۔ ٹرانزٹ کیمپ میں لائے گئے 123 افراد بغیر دستاویزات کے مقیم تھے، جبکہ 163 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈرز نکلے۔

یہ بھی پڑھیں : نتن یاہو کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لبنانی منصوبے کا خیرمقدم

سرکاری ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 75 ہزار سے زائد افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔

12:19 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔