متحدہ عرب امارات کی یمن سے پسپائی شروع کر دی ہے، محمد البخیتی
شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن سے پسپائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن سے فوجی انخلا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات یمن کے بعض جزیروں کو اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے۔
انھوں نے تاکید کی کہ یمن کے کسی حصے پر کسی بھی ملک کا کوئی قبضہ نہیں ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی پر صیہونی جیٹ فائٹروں نے 50 ٹن دھماکہ خیز مادہ فلسطینیوں پر برسایا
دوسری جانب تحریک انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن نے سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تصدیق کی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت اور ممکنہ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلحال اس کی تفصیلات کے بارے میں بات نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں، انصار اللہ یمن کے سینئر رکن نے اعلان کیا ہے کہ ہم یمن کی سرزمین میں اماراتی افواج کی مسلسل موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔
البخیتی کے مطابق، متحدہ عرب امارات کا یمن پر حملہ کرنے میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون ایک بہت بڑی غلطی تھی اور متحدہ عرب امارات کو سبق حاصل کرتے ہوئے پیچھے ہٹنا چاہیئے۔
محمد البخیتی نے مزید کہا ہے کہ جنگ بندی کے حصول کی شرائط، قیام امن کی شرائط سے مختلف ہیں۔
محمد البخیتی نے مزید کہا کہ یمن میں جنگ بندی دو مرحلوں میں افہام و تفہیم کے ساتھ عیدالفطر سے قبل طے پا جائے گی۔







