سعودی عرب

ماہ رمضان المبارک کی آمد پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی حسین امیر عبداللہیان کو مبارکباد

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو فون کیا اور ماہ رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونک کال میں بیجنگ اجلاس کے مثبت نتائج کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات اور سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : طولکرم میں صیہونی فوج کے حملے میں مزاحمت کار ابو خدیجہ شہید

دوسری جانب حسین امیر عبداللہیان نے بھی اپنے سعودی ہم منصب کو ماہ رمضان المبارک کی مبارک دی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان فطری تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ اور وسعت دینے کے لئے ایران کی آمادگی پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پہلی فرصت میں ایک دوسرے سے ملاقات کی جائے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید استاد سبط جعفرزیدیؒ ودیگر کی یاد اور شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیوایم کے تحت دعائیہ اجتماع

دیگر ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دی۔

رپورٹ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے جلد از جلد ملاقات، سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 مارچ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے اور سفارت خانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button