یومِ شہادت حضرت علیؑ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت
شیعیت نیوز : وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے 21 رمضان المبارک یومِ شہادتِ حضرت امام علیؑ کے حوالے سے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کیا جائے۔ کراچی میں سیکیورٹی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اور صوبے کے تمام بڑے شہروں میں حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے اٹھنے والا زہریلا دھواں پاکستان کی جانب بڑھنے لگا
ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ گشت میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مرکزی کنٹرول رومز میں سیکیورٹی صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
وزیرِ داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتِ سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔







