کراچی میں یومِ علیؑ کے مرکزی جلوس کے لیے سخت سیکیورٹی، 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

10 مارچ, 2026 18:59

شیعیت نیوز : ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر 21 رمضان المبارک یومِ علیؑ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ترتیب دیے گئے جامع سیکیورٹی پلان کے تحت 5213 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر 21 رمضان المبارک یومِ علیؑ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ترتیب دیے گئے جامع سیکیورٹی پلان کے تحت 5213 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں 19 ایس ایس پیز، ایس پیز، 53 ڈی ایس پیز، 755 این جی اوز، 4244 ہیڈ کانسٹیبلز، کانسٹیبلز اور 142 لیڈی پولیس اہلکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ شہادت حضرت علیؑ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

مرکزی جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور واپسی کے راستوں پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ پر روٹ سیلنگ، اسنیپ چیکنگ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی الرٹ رہیں گی جبکہ اہم اسپتالوں میں بھی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ کراچی پولیس چیف نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، شرکا کے تحفظ اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔

8:19 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top