ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی وزیراعظم کے خطاب پر تنقید، ایران سے متعلق واضح مؤقف اپنانے کا مطالبہ

10 مارچ, 2026 19:01

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم سے خطاب کے دوران ایران پر جارحیت کرنے والے اصل ذمہ دار امریکہ کا نام تک نہیں لیا گیا، اور جہاں پوری قوم ایران کے حقِ دفاع کی حمایت کر رہی ہے وزیراعظم قوم کی ترجمانی کرنے سے قاصر نظر آ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور انہیں اس سلسلے میں واضح اور اصولی مؤقف اپنانا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ انقلابِ اسلامی کے نئے رہبر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر بھی پاکستانی قیادت نے جراتمندانہ ردعمل کا اظہار نہیں کیا جو مایوس کن ہے۔ دنیا کے مسلمان آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران واضح مؤقف اپنانے سے گھبرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ شہادت حضرت علیؑ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی خودمختاری اسی میں ہے کہ ملکی قیادت امریکی دباؤ سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کرے اور قومی خودمختاری پر اصولی مؤقف اختیار کرے۔ حکومت کو کسی بھی دباؤ سے بالاتر ہو کر واضح مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں لگتا ہے کہ عوام کے جذبات اور قومی وقار کو نظر انداز کر کے بیرونی طاقتوں کی خوشنودی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات میں جو اضافہ کیا ہے اس کے ابتر نتائج مرتب ہوں گے۔ حکومت نے عوام پر صرف پٹرول بم نہیں گرایا بلکہ یہ مہنگائی کا ایک تسلسل ہے جو بالآخر ہر طرف سے عوام ہی کو متاثر کرے گا۔ عوام الناس پہلے ہی مسلسل مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں اور ہر چیز عوام کی قوتِ خرید سے باہر نکلتی نظر آ رہی ہے۔ یہ اقدامات واضح کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے بجائے دکھاوے کی پالیسیوں پر انحصار کر رہی ہے۔

8:31 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top