اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

طولکرم میں صیہونی فوج کے حملے میں مزاحمت کار ابو خدیجہ شہید

شیعیت نیوز: آج جمعرات کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران ایک مزاحمت کار امیر عماد ابو خدیجہ کو اس کے گھر میں گھس کر بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے امیر عماد ابو خدیجہ ہیں جن کی عمر25 سال تھی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ابو خدیجہ طولکرم بٹالین ریپڈ ریسپانس کے رہنما اور بانی ہیں اور صیہونی فوج نے ان کے قتل کی جگہ سے ایک خودکار ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا۔

یہ وحشیانہ اور بزدلانہ کارروائی س وقت کی گئی جب صیہونی فوجیوں نے شہر پر دھاوا بولا اور گھر کا محاصرہ کرلیا۔ صہیونی افواج نے مزاحمتی کارکن ابو خدیجہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنی شہادت تک دشمن کے فوجیوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر تماشائی بنے کے بجائے اقدامات کریں،ناصرشیرازی

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا اور مزاحمت کی 15 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ان میں فائرنگ کا حملہ، دو دھماکہ خیز آلات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دینا اور دو مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنا شامل ہیں، اس کے علاوہ آباد کاروں کے خلاف دو کارروائیوں اور دو گاڑیوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ نے القدس، رام اللہ، جنین، قلقیلیہ اور بیت لحم میں تصادم کے 6 مقامات کی نشاندہی کی۔

مزاحمتی کارکنوں نے نابلس شہر پر دھاوا بولتے ہوئے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی اور سلواد اور سنجل میں شہریوں نے آباد کاروں کا مقابلہ کیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

مخصوص کارروائیوں کے حوالے سے مغربی کنارے نے نابلس شہر پر دھاوا بولنے کے دوران صیہونی افواج پر فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور جنین کے قصبے یامون میں جھڑپوں کے دوران صیہونی فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔

مخصوص کارروائیوں کے حوالے سے مغربی کنارے نے نابلس شہر پر دھاوا بولنے کے دوران صیہونی افواج پر فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور جنین کے قصبے یامون میں جھڑپوں کے دوران صیہونی فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button