سعودی جنگی طیاروں کا یمن میں اماراتی حمایت یافتہ فورسز پر فضائی حملہ، حضرموت میں تناؤ عروج پر
شیعیت نیوز : سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حضرموت کے علاقے الخشعہ میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل کی فورسز پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔
یہ حملے سعودی عرب کی حمایت یافتہ درع الوطن فورسز اور یو اے ای کی حمایت یافتہ ایس ٹی سی یونٹس کے درمیان جاری لڑائی کے دوران کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین نے درمیانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں اس اسٹریٹجک جنوبی صوبے میں تناؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے کوئی غلطی کی تو امریکی فوجیوں کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی، علی لاریجانی
اسی دوران، سعودی لڑاکا طیاروں نے الخشعہ کے علاقے میں ایس ٹی سی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے تنازع مزید شدت اختیار کر گیا۔
واضح رہے کہ سعودی وزارتِ خارجہ نے اس سے قبل ایک بیان جاری کیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر یمن سے اپنی تمام افواج نکال لے اور ملک کے کسی بھی فریق کی فوجی و مالی مدد بند کر دے۔







