ایران کا الخرج ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل حملہ: سعودی عرب میں THAAD AN/TPY-2 ریڈار تباہ

07 مارچ, 2026 11:13

شیعیت نیوز : سعودی عرب کے الخرج ایئر بیس پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایرانی بیلسٹک میزائل بالکل درست نشانے پر جا کر امریکی ساختہ THAAD AN/TPY-2 ریڈار سسٹم کو شدید دھماکے کے ساتھ تباہ کر دیتا ہے۔

ایرانی دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ انتہائی کامیاب رہا اور صرف ایک میزائل سے سعودی عرب میں تعینات امریکی دفاعی نظام کا اہم حصہ مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا۔ یہ واقعہ ایران کی درست نشانہ بندی اور جدید میزائل ٹیکنالوجی کی طاقت کا واضح مظاہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا بڑا دعویٰ: اردن میں امریکی THAAD ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا

ماہرین کے مطابق THAAD ریڈار کی تباہی سے خطے میں امریکی اور سعودی دفاعی صلاحیتوں پر بہت بڑا دھچکا لگا ہے اور یہ ایران کی دفاعی طاقت کا ایک اہم پیغام ہے۔

1:00 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top