سعودی عرب میں تاریخی تقرری، پہلی مرتبہ شیعہ مکتب سے تعلق رکھنے والے فہد آل سیف وفاقی وزیر سرمایہ کاری مقرر
شیعیت نیوز : سعودی عرب کی حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے فہد آل سیف کو وفاقی وزیر سرمایہ کاری مقرر کر دیا ہے۔ فہد آل سیف سعودی مملکت کی تاریخ میں اس منصب تک پہنچنے والے پہلی شیعہ شخصیت بن گئے ہیں۔
فہد آل سیف مشرقی صوبے (المنطقہ الشرقیہ) سے تعلق رکھتے ہیں، جو سعودی عرب میں شیعہ آبادی کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ ان کی تقرری کو سعودی شیعہ برادری میں خوشی اور امید کی ایک نئی کرن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ اقدام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اصلاحات اور قومی یکجہتی کے پیغام کے تسلسل میں بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں ملت جعفریہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف ریلی
فہد آل سیف ایک معروف کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماہر ہیں اور سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول میں ان کا کردار اہم سمجھا جاتا ہے۔ ان کی تقرری کے بعد مختلف سعودی شیعہ شخصیات اور اداروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے ملک میں تمام مکاتب فکر کے لیے مساوی مواقع کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔







