شہید استاد سبط جعفرزیدیؒ ودیگر کی یاد اور شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیوایم کے تحت دعائیہ اجتماع

22 مارچ, 2023 15:55

شیعیت نیوز: دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعاء بلندی درجات شہید استاد سبط جعفر، شہید یاور عباس رضوی اور مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی۔ شہدائے پاکستان لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ تلاوت دعا مولانا نعیم الحسن نے کی۔ دعائیہ اجتماع میں مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی جبکہ علامہ مبشر حسن، مولانا مختار، میجر قمر عباس رضوی، ضامن عباس نقوی، نوید حیدر، جاوید حسین نقوی، محمد سبطین نقوی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مولانا نعیم الحسن، علامہ مبشر حسن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک کی تکمیل کے لئے پوری قوم کو اسی لگن، دیانتداری اور جذبے کے ساتھ اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر تماشائی بنے کے بجائے اقدامات کریں،ناصرشیرازی

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سالوں سے عالمی استکباری طاقتیں پاکستان کے معاملات اور ہمارے دیگر ممالک سے تعلقات کو اپنی مرضی کے تابع دیکھنے کی متمنی ہیں، جو ریاست ملک و قوم کے وقار کو مقدم سمجھتی ہے وہ کسی بیرونی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لاتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ افراد کئی سالوں سے لاپتہ ہیں، پاک فوج، رینجرز، پولیس، مساجد،امام باگارہوں اور چرچ پر حملوں میں ملوث ملک دشمن دہشت گرد آزاد اور بانیان پاکستان کی اولادیں لاپتہ ہیں، ہم حکومت و ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شیعہ مسنگ پرسنز کو فی الفور رہا کرے، اگر ان پر کوئی مقدمات ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں اور ہمیں کسی قسم کے راست قدم کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔

11:46 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top