ایران نے اگر خلیج میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا تو سعودی عرب خاموش نہیں رہے گا، سعودی شاہی حکام
شیعیت نیوز: ایک سعودی شاہی ذریعے نے اسرائیلی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ "خلیجی ریاستوں پر کوئی بھی بڑا ایرانی حملہ سعودی عرب کو مداخلت پر مجبور کر دے گا۔ ریاض خاموش نہیں رہے گا۔ خلیج کو نشانہ بنائیں، اور جواب کی توقع کریں”۔
یہ بیان سعودی عرب کی منافقت کی ایک اور کھلی مثال ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ اس کا ہدف صرف امریکی فوجی اڈے اور اسرائیلی جارحیت ہے، سعودی عرب یا دیگر خلیجی ممالک کو کبھی نشانہ بنانے کی بات نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے موساد، سی آئی اے اور اسٹارلنک سے جڑے خفیہ نیٹ ورک بے نقاب
مگر سعودی ذرائع نے خود کو امریکی نواز اور اسرائیلی مفادات کا حامی ثابت کرتے ہوئے ایران کے خلاف کھل کر بیان دے دیا۔ عرب تجزیہ کاروں اور عوامی حلقوں میں اس بیان کو سعودی حکمرانوں کی کمزوری اور امریکی آقا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک پاکستانی مبصر نے طنز کیا: "بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے۔ انشاء اللہ ان کا علاج کرنے کے لیے یمن کافی ہے۔”







