عراق کی دورہ شام کیلئے مشترکہ عرب پارلیمنٹ کے وفد کی تشکیل

26 فروری, 2023 10:55

شیعیت نیوز: عراقی پارلیمنٹ اور عرب بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ محمد الحلبوسی نے ہفتے کے روز بغداد میں مشترکہ عرب پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مشترکہ پارلیمنٹ کا ایک وفد عنقریب دورہ شام کے لئے تشکیل پا رہا ہے۔

محمد الحلبوسی نے بغداد میں آج کے بین الپارلیمانی اجلاس میں عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے درمیان شام کی دوبارہ واپسی کے حوالے سے فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری عوام کے مصائب کو نظر انداز کرنے کے بھیانک نتائج رونما ہوں گے، یمنی پارلیمنٹ

واضح رہے کہ عرب ممالک کی مشترکہ عرب پارلیمنٹ کی 34ویں کانفرنس آج سہ پہر بغداد میں عرب ممالک کے اسپیکرز کی موجودگی میں شروع ہوئی۔

یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اس سے قبل عربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ عرب دنیا میں شام کی دوبارہ واپسی کے لئے زمینہ سازی کریں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ نومبر 2011ء میں عرب لیگ نے شام پر دہشت گردوں کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے شام کی رکنیت معطل کر دی۔ شام پر یہ جنگ صیہونی حکومت اور مغرب کی حمایت سے مسلط کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر اور وزیر اعلیٰ جی بی شہزاد آغا پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کریں، علامہ شیخ محمد حسن جعفری

عرب ریاستوں کی یہ لیگ ایک ایسی بین الاقوامی علاقائی تنظیم ہے، جس میں جنوب مغربی ایشیا کے (12 ممالک) اور شمالی افریقہ (10 ممالک) سمیت بائیس ممالک شامل ہیں۔

یہ تنظیم 22 مارچ 1945ء کو مصر، سعودی عرب، عراق، شام، لبنان اور اردن سمیت 6 بانی اراکین کے ساتھ قائم ہوئی۔ اس تنظیم کی تاسیس کے کچھ دنوں بعد ہی 5 مئی 1945 کو یمن اس میں شامل ہوگیا تھا۔ اس یونین میں 22 مرکزی ممبران اور چار مبصر ہیں۔

10:55 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔