گورنر اور وزیر اعلیٰ جی بی شہزاد آغا پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کریں، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
ہم انتظامیہ راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

شیعیت نیوز: قائد بلتستان و امام جمعہ مرکزی جامع مسجدامامیہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی و رکن اسمبلی گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا پر راولپنڈی میں قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم انتظامیہ راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ وطنِ عزیز میں بدامنی کی بنیاد رکھنے اور ان معاملات میں ملوث تمام لوگوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئیے۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سیاسی پشت پناہ بن گئیں
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گورنر اور وزیرِ اعلیٰ اپنا کردار ادا کریں اور شفاف تحقیقات کروا کر ملزموں کو گرفتار کروائیں۔ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی شخص کو تحفظ پہنچانے میں اپنی آواز بلند کریں اور اپنا کردار ادا کریں۔