یمن

ہماری عوام کے مصائب کو نظر انداز کرنے کے بھیانک نتائج رونما ہوں گے، یمنی پارلیمنٹ

شیعیت نیوز: یمن کی پارلیمنٹ نے جارح سعودی اتحاد کو متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے درد و غم اور مصائب کو نظر انداز کرنے اور ان سے چشم پوشی کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔

آج یمن کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جارحیت کو بند کرنے، محاصرہ ختم کرنے اور غیر ملکی افواج کے انخلا سمیت ہماری قوم کے مطالبات کو نظر انداز کرنے کے نتائج حملہ آور قوتوں کے لیے بہت سنگین ہوں گے۔

یمنی پارلیمنٹیرین نے رہبر انقلاب عبد المالک بدرالدین الحوثی کے بیان کی حمایت کی، جس میں انہوں نے صنعاء کی جانب سے جارحین کو انتباہ جاری کیا کہ امن کی کوششوں میں روڑے نہ اٹکائیں اور امریکہ و برطانیہ کی جانب سے یمن میں قیام امن کے لئے عمان کی کوششوں کو ناکام کرنے کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے زیر حراست حماس کے مزید رہنما رہا کردیے گئے

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جارح ممالک کی جانب سے یمنی عوام کی مشکلات میں اضافے، جنگ بندی کے مراحل کو نظر انداز کرنے، نہ جنگ نہ امن کی کیفیت اور اس کے علاوہ انسانی مسائل پر مثبت رویہ اختیار نہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

یمنی ارکان پارلیمنٹ نے اپنی قوم و رہبران سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور عوامی بہبود کی سطح کو بہتر بنانے کی خاطر ملک کے وسائل استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے یمنی عوام کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اسلام کا بنیادی مسئلہ قرار دینے، اس کی حمایت کرنے اور فلسطین کاز سے اظہار یکجہتی پر ان کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی نگرانی میں مارچ 2015 میں اپنے فوجی اتحاد کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا۔ اس آٹھ سالہ جنگ کے دوران وہ یمن کا 85 فیصد سے زائد انفراسٹرکچر تباہ کرنے، ہزاروں عام شہریوں کو شہید و زخمی اور لاکھوں کو بے گھر کرنے کے باوجود اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button