اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چہابہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان کاروباری، سیاحتی، ثقافتی روابط کے فروغ پر اتفاق

قونصل جنرل نے گوادر کی ترقی اور ماسٹر پلان میں موجود منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی و خوشحالی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے

شیعیت نیوز : کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن وند درویش نے دورہ گوادر کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے قونصل جنرل کو گوادر سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی اور گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد اور ان میں شامل ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ایران کی طرف سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی بطور برادر اسلامی ہمسایہ ملک کے درمیان مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام اورکارکنان شہدائے سیہون کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، علامہ شبیر حسن میثمی

انہوں نے کہا جی ڈی اے نے گوادر میں پانی، تعلیم، صحت، روڑز، کھیل کے میدان، پارکس، انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیا کیے ہیں، جبکہ بجلی ایران سے حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان کے تحت پچیس سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ یعنی ڈاؤن ٹاؤن اور بیس ہزار ایکڑ پر مشتمل صنعتی زون قائم کر رہے ہیں۔ جنکی تکمیل سے گوادر عالمی سطح پر ایک بین الاقوامی معاشی اور سیاحتی شہر بن جائے گا۔ جو نہ صرف ملکی بلکہ خطہ کی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت عباس علمدارؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام لائق ستائش اقدام ہے،علامہ مقصودڈومکی

قونصل جنرل نے گوادر کی ترقی اور ماسٹر پلان میں موجود منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی و خوشحالی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ سالانہ تجارتی حجم ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایران قدرتی ذرائع سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ جس میں شمسی توانائی سے تین سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ملاقات میں چہابہار اور گوادر کے درمیان کاروباری، سیاحتی، ثقافتی روابط کو اجاگر کرنے کے لئے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button