اوکاڑہ بائی پاس پر سی ٹی ڈی کا چھاپہ، کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد گرفتار

18 نومبر, 2026 11:19

شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی پولیس نے دیپالپور روڈ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق چھاپے کے دوران گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، آئی ای ڈی (IED) میں استعمال ہونے والا الیکٹرک ڈیٹونیٹر، سرکٹ، بیٹریز، موبائل فون، میموری کارڈ، شناختی کارڈ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خاتونِ جنت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی شان میں گستاخی، کالعدم لشکر جھنگوی کے شرپسند کیخلاف مقدمے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت فضل منان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند ایجنسی سے ہے۔ کارروائی کے فوراً بعد بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر برآمد ہونے والی آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ سی ٹی ڈی ساہیوال پولیس نے دہشت گرد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

12:12 شام نومبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔