نیو سعید آباد میں تکفیری دہشتگردوں نے علم پاک کی بے حرمتی کی، مقدس نام نذر آتش
شیعیت نیوز : سندھ کے شہر نیو سعید آباد کے علاقے بھیل ڈینو کاکا میں علم پاک کی بے حرمتی کا انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی اہل تشیع کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگردوں نے علم پاک کو نشانہ بنایا اور اہل بیت علیہم السلام کے مقدس ناموں اور قرآن پاک کی آیات کو نذر آتش کر دیا۔
واقعے کی سامنے آنے والی تصاویر میں جلا ہوا پنجۂ علم دیکھا جا سکتا ہے جس پر کندہ تحریریں آگ سے سیاہ ہو چکی ہیں، جبکہ علم کا چبوترا جلا ہوا اور علم کا ڈنڈا ٹوٹا ہوا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد میں جلوسِ عزا پر سپاہ صحابہ کا حملہ، علم کی بے حرمتی اور مومنین پر تشدد
مقامی اہل تشیع نے اس شرمناک اور بزدلانہ حرکت کو یزیدی فکر کا عکاس قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنے سنگین واقعے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی، اور انہوں نے سندھ پولیس اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
اہل تشیع کا کہنا ہے کہ مقدس شعائر کی بے حرمتی جیسی کارروائیاں ملک میں فرقہ وارانہ بدامنی پھیلانے کی سازش ہیں اور ایسی حرکتیں کرنے والے ملک کے امن کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شیعہ کمیونٹی اپنے مقدس شعائر کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔







