اہم ترین خبریںپاکستان

حضرت عباس علمدارؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام لائق ستائش اقدام ہے،علامہ مقصودڈومکی

تقریب میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی، میر محمد صادق عمرانی، مولانا نقی ہاشمی، ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری، ایس ایس پی نصیر آباد حسین احمد لہڑی، چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر عمرانی، میر غلام نبی عمرانی، انجینیئر سید آل محمد جعفری، علامہ سید سجاد حسین رضوی، علماء کرام اور معززین و دیگر شریک ہوئے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ موجودہ دور میں مہنگائی کیوجہ سے جوان بچوں اور بچیوں کی شادی اور جہیز کے اخراجات کا انتظام نا ممکن ہو چکا ہے۔ اہل خیر کو آگے بڑہ کر غرباء کی مدد کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں امید سحر ویلفیئر کی جانب سے منعقدہ سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعی شادیوں میں پچاس جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی، میر محمد صادق عمرانی، مولانا نقی ہاشمی، ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری، ایس ایس پی نصیر آباد حسین احمد لہڑی، چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر عمرانی، میر غلام نبی عمرانی، انجینیئر سید آل محمد جعفری، علامہ سید سجاد حسین رضوی، علماء کرام اور معززین و دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 شعبان ولادت باسعادت حضرت ابوالفضل عباس علمدار علیہ السلام

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شعبان المعظم میں حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر پچاس جوڑوں کے لئے اجتماعی شادیوں کا اہتمام لائق ستائش اقدام ہے۔ غربت و افلاس اور مہنگائی و بیروزگاری کے سبب لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی کے پیسے نہیں۔ ایسے میں جوان بچوں اور بچیوں کی شادی اور جہیز کے اخراجات کا انتظام نا ممکن ہو چکا ہے۔ اہل خیر کو آگے بڑہ کر غرباء کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نکاح نسل انسانی کی بقاء کا سبب ہے۔ جس کے ذریعے پاکیزہ تعلقات اور رشتوں کا آغاز ہوتا ہے۔ ماں باپ بیٹا بیٹی شوہر اور بیوی سمیت متعدد قابل قدر رشتے نکاح کے نتیجے میں بنتے ہیں۔ اسلام اعتدال کا دین ہے، جس نے رہبانیت ترک دنیا اور غیر شادی شدہ چھڑے رہنے کو ناپسند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹریٹیجک قیادت کا شجاعانہ، حکیمانہ و بابصیرت اقدام

اسی لئے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نکاح میری سنت ہے۔ جس نے میری سنت سے روگردانی کی وہ مجھ سے نہیں۔ جبکہ مسیحیت نے نکاح اور ازدواجی تعلقات سے روکتے ہوئے رہبانیت کی تعلیم دی۔ جاہل ہمیشہ افراط و تفریط کا شکار ہوتے ہیں۔ آج مسیحیت کے پیروکار دوسری انتہاء پر پہنچ کر ہم جنس پرستی جیسے شرمناک عمل کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ اس سے زیادہ شرمناک حرکت یہ ہے کہ اس ناجائز عمل کو چرچ جواز فراہم کر رہی ہے۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما سید قادر شاہ بخاری، پروگرام کے آرگنائزر میر غلام نبی عمرانی، جماعت اہل سنت کے صوبائی رہنماء مولانا نواب الدین ڈومکی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر جوڑوں کو اجرک اور ہار پہنائے گئے اور ان کو جہیز دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button