پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 4 دہشت گرد جہنم واصل

19 نومبر, 2026 14:07

شیعیت نیوز : لکی مروت میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ابو حسین الحمیداوی کی جنرل اسماعیل قاآنی، ہادی العامری اور فالح الفیاض سے ملاقات، جرف النصر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کارندے تھے جو علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس موقع پر آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جبکہ علاقائی ترقی اور پائیدار امن و امان کا قیام دہشت گردوں کے مکمل خاتمے سے مشروط ہے۔

4:17 شام نومبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔