خاتونِ جنت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی شان میں گستاخی، کالعدم لشکر جھنگوی کے شرپسند کیخلاف مقدمے کا مطالبہ
ربنواز حنفی
شیعیت نیوز : کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے ایک شرپسند اور متعصب مولوی ربنواز حنفی کی جانب سے خاتونِ جنت، دخترِ رسولؐ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شانِ اقدس میں انتہائی گستاخانہ اور دل آزار گفتگو سامنے آئی ہے، جس نے اس کے بغض کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس شرپسندانہ بیان پر ملک بھر کے محبانِ اہل بیتؑ اور ملت تشیع میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کالعدم تنظیم کے اس کارندے کی بدزبانی درحقیقت ملک کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مذموم سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرجانی ٹاؤن جلوس عزا مقدمے پر کالعدم سپاہ صحابہ کی کراچی میں احتجاج کی دھمکی
اس افسوسناک اور دلخراش جسارت پر ملتِ تشیع نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ وقت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اعلیٰ عدلیہ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس گستاخانہ گفتگو کا فوری اور سخت نوٹس لیا جائے۔ محبانِ اہل بیتؑ کا واضح مطالبہ ہے کہ امن و امان کے دشمن اور مقدسات کی توہین کے مرتکب اس گستاخ شخص کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت فوری ایف آئی آر درج کر کے اسے فی الفور گرفتار کیا جائے، تاکہ آئندہ کسی کو ایسی شرانگیزی کی جرات نہ ہو سکے۔







