ریاست مخالف بیانات اور اشتعال انگیز گفتگو: کالعدم لشکر جھنگوی کا انتہا پسند عمار یاسر گرفتار
کالعدم لشکر جھنگوی
شیعیت نیوز : ریاست مخالف بیانات اور اشتعال انگیز گفتگو کے حوالے سے خبروں میں رہنے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے انتہا پسند عمار یاسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمار یاسر ریاستی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دینے میں پیش پیش رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ: سی ٹی ڈی اور پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشت گرد ہلاک
انتہا پسند عمار یاسر کی جانب سے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر کی جانے والی اشتعال انگیز گفتگو بھی مسلسل تنقید کی زد میں رہی ہے۔ گرفتاری کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ ملزم کے خلاف کیا قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور تفتیش کے دوران مزید کون سے اہم حقائق سامنے آتے ہیں۔







