جھنگ ضمنی الیکشن، ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل کےرہنماؤں کی لاہور میں خصوصی بیٹھک

20 فروری, 2023 13:50

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جھنگ کے صدر جناب مولانا روح اللہ کاظمی اور شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ کے مشترکہ وفد کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کی۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات صوبہ پنجاب جناب سید آغا حسین شاہ زیدی بھی اس ملاقات میںموجود تھے ۔ ملاقات میں موجودہ تنظیمی و سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ پنجاب اور بالخصوص جھنگ میں متوقع انتخابات پر مفصل گفتگو کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ناصبی نظریات کی سرپرستی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور مولوی عبدالشکور کو فوری برطرف کیاجائے، علامہ سبطین سبزواری

ضلعی صدر ضلع جھنگ جناب روح اللہ کاظمی نے جھنگ کی موجودہ سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر بریف کیا ۔ جھنگ کی تحصیل شورکوٹ ، اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال کی سیاسی صورتحال پر بھی غوروغوض کیا گیا ۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی نے ضلعی صدرایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ اور شیعہ علماء کونسل کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ حضرات ملکر اپنی تنظیمی اورسیاسی فعالیت کو جاری رکھیں ۔ ہم سے جو ہوسکا انشاءاللہ آپ کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اللہ ہی حافظ، تعلیمی ادارے نے شرم وحیاءکی تمام حدود پامال کردیں

صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ صاحب نے بھی روح اللہ کاظمی اور ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ روح اللہ کاظمی نے سید اسد عباس نقوی اور آغاسید حسین شاہ زیدی کا ملاقات کے لئے وقت دینے اور ضلع جھنگ کے مسائل کو سنجیدگی سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ یہ ملاقات صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم لاہور میں ہوئی ۔

6:44 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top