اہم ترین خبریںپاکستان

ناصبی نظریات کی سرپرستی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور مولوی عبدالشکور کو فوری برطرف کیاجائے، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ہوگا کہ شیطانی کھیل کھیلنے والے اس گروہ نے 90ء کی دہائی میں اس ملک کیساتھ کیا کچھ کیا تھا۔ کتنی معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور آج تک ملک میں دہشت گردی جاری ہے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی دہشت گرد کالعدم گروہ کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے متعصب شخص کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر موصوف نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے تکفیری بانی کے شیطانی مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرکے آئین اور اسلام سے انحراف کیا اور مقدس ناموں کی آڑ میں متنازعہ بل کو منظور کروانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ خارجی اور ناصبی نظریات کی سرپرستی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کے اداروں کی توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ وزیر مذہبی امور کالعدم تنظیم کی سرپرستی کرکے ملک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت پھر لانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اللہ ہی حافظ، تعلیمی ادارے نے شرم وحیاءکی تمام حدود پامال کردیں

انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ہوگا کہ شیطانی کھیل کھیلنے والے اس گروہ نے 90ء کی دہائی میں اس ملک کیساتھ کیا کچھ کیا تھا۔ کتنی معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور آج تک ملک میں دہشت گردی جاری ہے۔ پشاور کے بعد کراچی میں دہشتگردی کے ہونیوالے واقعات سے ریاستی اداروں نے سبق نہیں سیکھا کہ دہشتگرد اسی خارجی اور ناصبی گروہ کے نظریاتی ساتھی ہیں۔ کیا ملک کے ریاستی اداروں کے سمجھنے کیلئے کافی نہیں کہ اس دہشتگردی کے پیچھے اس یزیدی گروہ کا کتنا کردار ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ ہم کانگریسی ملاوں اور یزیدی گروہ کی سازشوں سے آگاہ ہیں، لیکن واضح رہے کہ ہم سر کٹانا جانتے ہیں، سر جھکا نہیں سکتے، قائداعظم کو کافر اعظم قرار دینے والوں کی اولادوں کا شیطانی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button