پاکستان کا اللہ ہی حافظ، تعلیمی ادارے نے شرم وحیاءکی تمام حدود پامال کردیں

20 فروری, 2023 13:59

شیعیت نیوز: پاکستان کا اللہ ہی حافظ، اسلام آباد میں قائم تعلیمی ادارے کامسیٹس یونیورسٹی نے انگریزی کے ہونے والے امتحانی پرچے میں شرم وحیاءکی تمام حدودپامال کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بے راہ روی و غیر اخلاقی حرکات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور تعلیمی ادارے بھی اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھاتے نظر نہیں آتے تاہم اسلام آباد میں قائم کامسیٹس یونیورسٹی نے شرم و حیا کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔

انگریزی کے امتحان میں کامسیٹیس یونیورسٹی نے ایک نہایت بے ہودہ اور غیر اخلاقی پرچہ بنایا جس میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ شرم و حیا اور خاندانی اقدار کا بھی تماشا بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی ادارے کردار ادا کرتے توملک سے دہشتگردی ختم ہو چکی ہوتی، علامہ ریاض نجفی

ایک ایسا سوال طلباء سے پوچھا گیا ہے جسے لکھنا تو کجا سوچنا بھی گناہ ہے۔اس سوال میں بہن اور بھائی کے درمیان خدا کی جانب سے قائم مقدس رشتے کو پامال کیا گیا ہے۔

پورے پاکستان میں اس پرچے کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے اور ٹوئیٹر پر #COMSATS ٹرینڈ کررہا ہے جہاں یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب سے خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں بیچلر آف انگریزی کے پرچے میں غیر اسلامی اور غیر اخلاقی سوال کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نوٹس لے لیا۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے یونیورسٹی کے ریکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس سنگین معاملے پر فوری تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں اس کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن انتظامیہ کو جوہری معاہدے سے باہر بھی ایران کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے طریقے نکالنے کی کوشش کرنی ہوگی، امریکی تجزیہ کار

وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری کو معاملے اور تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو طلبہ سے انتہائی غیر اخلاقی سوال پوچھا گیا تھا۔

وزارت تعلیم کے خط کے جواب میں یونیورسٹی نے کہا ہے کہ معاملے کی پہلے ہی جانچ کی جاچکی ہے اور اس کے ذمہ دار لیکچرار خیر البشر (وزٹنگ فیکلٹی) کو 5 جنوری تک فارغ کرکے بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے۔

10:26 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top