انقلاب اسلامی درحقیقت ایک انتہائی مبارک اور خدائی واقعہ تھا جس نے بیسویں صدی کے آخر میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا،سیدہ معصومہ نقوی
شیعیت نیوز: 11 فروری انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا انقلاب اسلامی ایران کی ایک اہم خصوصیت اس کا انقلاب الہی ہونا ہے دین اور علماے دینی کا انقلاب کی رہبری اور ہدایت کرنا ہے۔ دوسرے سارے انقلاب ایک طرح سے دین و مذہب کے مقابلے میں تهے لیکن یہ انقلاب علمائے دین کی ہدایت و رہبری سےآغاز ہوا اور انجام کو پہنچا ہےان میں سرفہرست امام خمینی رح تهے جو بلند ترین دینی منصب یعنی مرجعیت کے حامل تهے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کا چہیتا دہشتگرد معاویہ اعظم شیڈول فور میں ہونے کے باوجود یورپ کی سیر میں مصروف
انہوں نے کہا یہ انقلاب درحقیقت ایک انتہائی مبارک اور خدائی واقعہ تھا جس نے بیسویں صدی کے آخر میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور مستضعفین کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کر دی۔ آج اس امید بخش شجرہ طیبہ کی عمر کے تین عشروں سے زائد گزر جانے کے بعد اچھی بات ہے کہ ہم اس کےثمرات کی یادآوری کریں تاکہ اس عظیم نعمت کی قدر کو جانتے ہوئے خداوند متعال کے حضور شکرگزاری کی توفیق حاصل کر سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ علی اکبر کاظمی نے بھی علامہ ناظرعباس تقوی کی گرفتاری کی مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ انقلاب اسلامی فقط سرزمین ایران تک محدود ہے یہ انقلاب ایرانی نہیں بلکہ اسلامی ہے جس کے سورج کی کرنوں نے دنیا کے تمام حریت پسندوں کو متاثر کیا ہے اور تمام مظلومین کی جدوجہد کو ایک روشن امید دی ہے ۔







