ریاستی اداروں کا چہیتا دہشتگرد معاویہ اعظم شیڈول فور میں ہونے کے باوجود یورپ کی سیر میں مصروف
شیعیت نیوز: پاکستان میں اندھے، غیر مساوی اور دہرےقانون کی بے شمارمثالیں موجود ہیں ایسی ہی ایک تازہ مثال ملک کی سب سے بڑی بدنام زمانہ دہشت گرد کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے ممبر پنجاب اسمبلی اور امام مہدی آخر الزمان عج کے گستاخ اعظم طارق ملعون کے بیٹے معاویہ اعظم کی شیڈول فور میں شامل ہونے باجود یورپ یاترا کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کا رہنما و دہشتگردوں کا سہولتکار معاویہ اعظم فورتھ شیڈول میں نام ہونے کے باوجود سیر سپاٹے کیلئےیورپ میں موجود ہے۔ جہاں سے اس کی تصاویرسوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ محب وطن شیعہ علماء نہیں بلکہ یہ دہشت گرد معاویہ اعظم ریاست اداروں کا چہیتا ہے۔
پاکستان میں عملی طور پر امیر و غریب اور طاقتور کو کمزور کیلئے دو الگ الگ قانون پائے جاتے ہیں۔اس کی ایک جھلک سعودی امداد پر پلنے والے معایہ اعظم کی ہے جو فورتھ شیڈول میں نام ہونے کے باوجود آج کل یورپ میں گھومتا پھررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام پر پابندیوں میں نرمی سے امریکہ کا سفاک چہرہ تبدیل نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم
فورتھ شیڈول کی فہرست میں ایسے افراد کے نام ڈالے جاتے ہیں جن پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دہشت گردی یا فرقہ واریت پھیلانے کا شبہ ہو۔
فورتھ شیڈولرز کے قومی شناختی کارڈ منسوخ اور بینک اکاوئنٹس منجمد کیئےجاتے ہیں۔ ’منقولہ و غیر منقولہ جائیداد جیسے گاڑی، زمین یا مدرسہ وغیرہ کی فروخت پر پابندی رہتی ہے۔ایسے افراد کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ وہ بیرون ملک سفر نہیں سکتے کیونکہ ان کو اپنا پاسپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کروانا ہوتا ہے اور وفاقی وزارت داخلہ ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیتی ہے۔‘
ذرائع کے مطابق 28 ستمبر 2021 کو معاویہ اعظم کو کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے کارکن ہونے کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں دوبارہ رکھا گیا ہے یعنی ری نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معاویہ اعظم طارق اپنا اصلی پاسپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کروا دیں گے۔اپنی مستقل رہائش سے کہیں اور جانے یا کسی سے ملنے جانے پر وہ متعلقہ تھانے کے انچارج سے اجازت لے کے جائیں گے۔وہ عوامی مقامات پہ نہیں جاسکتے۔ فورتھ شیڈول میں ہونے کی وجہ سے ان کی رقم یا پراپرٹی منجمد تصور ہوگی۔ پولیس اور کاوئنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب انکی سرگرمیوں پہ نظر رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ علی اکبر کاظمی نے بھی علامہ ناظرعباس تقوی کی گرفتاری کی مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما معاویہ اعظم کا کہنا تھا کہ فورتھ شیڈول میں ہونے کے باوجود ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں۔ اور نہ ہی ان کا اسلحہ منسوخ کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’جب حکومت مخالف ہو تو سختی ہوتی ہے، اگر حکومت مخالف نہ ہو تو ہر طرف نرمی برتی جاتی ہے۔‘
وہ مزید بتاتے ہیں کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس سے تمام رقم نکلوا سکتے ہیں اور عمرے پر بھی جا سکتے ہیں کیونکہ وہ ’سیاسی آدمی‘ ہیں اور ان پر ویسی سختیاں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ محب وطن شیعہ و اہل سنت علماء پر فورتھ شیڈول میں نام ہونے پر شدید سختی کی جاتی ہے اور انہیں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں آنےجانے کیلئے بھی متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دینا پڑتی ہیں تاکہ وہ اس علاقے میں جاکر رسول اللہ ﷺ اور ان کی آل کا تذکرہ کرسکیں اتحاد بین المسلمین کے پیغام کی ترویج نا کرسکیں، ملت پاکستان کو عالمی استعماری سازشوں سے آگاہ نہ کرسکیں۔







