اہم ترین خبریںپاکستان
ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ علی اکبر کاظمی نے بھی علامہ ناظرعباس تقوی کی گرفتاری کی مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس معاملے پر فوری طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اُن کی رہائی کو یقینی بنائے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے سعودی عرب میں علامہ ناظر عباس تقوی کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس معاملے پر فوری طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اُن کی رہائی کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کوفرقہ وارایت کیلئے کس نے استعمال کیا، علامہ سبطین سبزواری کا انکشاف
علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدسات سبھی کے لیے یکساں اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا عقیدت و احترام کا اظہار کفر ہے نہ ہی گناہ۔ اِس لیے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناظر عباس تقوی کو فوری طور پر رہا کرائیں ۔