مسقط میں محمد عبدالسلام کی علی اصغر خاجی سے ملاقات
شیعیت نیوز: یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے چیف مذاکرات کار کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر علی اصغر خاجی کی ملاقات میں یمن کی سنگین انسانی صورت حال، صحت و سلامتی اور طبی امور کی ابتر ہوتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اس ملاقات میں انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی مدد کا مطالبہ کیا گیا اور اس ملک کے بے دفاع لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے خارجہ پالیسی ڈیسک کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی امور کے سینیئر مشیر علی اصغر خاجی جنہوں نے یمن بحران کی تازہ ترین سیاسی پیش رفت کا جائزہ لینے کے مقصد سے مسقط کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کا حلب کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ
انہوں نے کل حکومت کے نیشنل سالویشن آف یمن کے چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے یمن کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی اور حالات کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے یمن کی سنگین انسانی صورت حال، صحت و سلامتی اور طبی امور کی ابتر ہوتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یمن کے بے سہارا لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں : انصار الله یمن نے شام سے مغربی و امریکی ظالمانہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا
علی اصغر خاجی نے جنگ بندی میں توسیع اور ناکہ بندی اٹھانے کی سیاسی کوششوں کا خیرمقدم کیا، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انسانی مسائل ایک ترجیح ہیں اور یمنی بحران کا فوجی حل نہیں ہے۔
محمد عبدالسلام نے یمن میں انسانی مسائل کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کے نیشنل سالویشن حکومت کے اقدام کا بھی خیر مقدم کیا۔







