یمن

انصار الله یمن نے شام سے مغربی و امریکی ظالمانہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

شیعیت نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے ترجمان محمد عبد السلام نے شامی عوام سے مغربی و امریکی ظالمانہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے بعد شامی عوام کو جس تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس سے نمٹنے کے لیے نام نہاد قانون ’’سزار‘‘ کے تحت شام پر عائد ظالمانہ امریکی پابندیوں کو منسوخ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم زلزلہ زدگان کی امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، النجباء عراق

محمد عبد السلام نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ان ممالک کے لئے ایک انسانی و اخلاقی امتحان ہے، جو شامی عوام کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمال مغربی شام اور جنوبی ترکی میں گذشتہ سوموار کی صبح 7.8 ریکٹر اسکیل کی شدت سے زلزلہ آیا۔ جس کے بعد شامی عوام کے دوست ممالک میں سے ایران، روس اور عراق فوری طور پر میدان میں آگئے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنا شروع کر دی۔ لیکن انسانی حقوق کے دعویدار مغربی ممالک کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیاں شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں، فیصل المقداد

یاد رہے کہ سوموار کی صبح ایک بڑے زلزلے نے جنوبی ترکی اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر 7.8 ریکٹر کی شدت سے آنے والے اس زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور سرچ ٹیمیں ملبہ ہٹا کر دبے لوگوں کو نکال رہی ہیں۔

اس ہلاکت خیز واقعے پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے بعد مختلف ممالک کے رہنماؤں نے شامی اور ترک اقوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ نیز اس سلسلے میں دونوں ممالک کو امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button