اہم ترین خبریںایران

قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کا حلب کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ

شیعیت نیوز: بدھ کی شام سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی کے لئے شمال مغربی شام کے صوبہ حلب پہنچے۔

اس حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ قدس فورس کے سربراہ نے حلب کے متاثرہ زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے میں مشغول ایرانی ریسکیو ٹیموں کی نگرانی کی۔

حلب میں ایرانی قونصل جنرل سلمان نواب نوری نے امدادی کاموں کے حوالے سے اعلان کیا کہ حلب میں ملبہ ہٹانے کے لئے ایران کے 15 انجینئرنگ یونٹس شامی دستوں، الحشد الشعبی اور اسلامی مقاومتی فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ایرانی ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ دس ایمبولینسز، ڈاکٹرز اور نرسز کے عملے کے ساتھ حلب کے لوگوں کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زلزلے کے موقع پر بھی شام کی انسان دوستانہ امداد کرنے سے امریکہ کا انکار

دوسری آج بدھ کی شب انسانی ہمدردی کی بنا پر شامی زلزلہ متاثرین کے لئے ایران کا چوتھا ہوائی جہاز امدادی سامان لے کر حلب ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

حلب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سلمان نواب نوری نے ایک انٹرویو میں میڈیا کو اس طیارے کے حوالے سے بتایا کہ شامی عوام کے لئے امدادی سامان لیے ایران کا چوتھا کارگو طیارہ حلب کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، کھجوریں، چاول، مچھلی کے ٹِن، میکرونی اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے شام میں آنے والے حالیہ شدید زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے تین طیارے امدادی سامان لے کر پہنچ چکے ہیں۔

پہلے طیارے نے دمشق کے ہوائی اڈے، دوسرے نے حلب جبکہ تیسرے طیارے نے لاذقیہ میں اپنا امدادی سامان اتارا۔ شامی زلزلہ متاثرین کے لئے پہلا ایرانی امدادی جہاز منگل کی صبح دمشق کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اترا، جس میں دوائیاں، غذا اور امدادی سامان موجود تھا۔

اس طیارے میں پینتالیس ٹن ایرانی انسانی امداد تھی، جس میں کمبل، خیمے، دوائیاں، غذائی اجناس اور زلزلہ زدگان کو درکار دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button