یمن جنگ میں آل سعود کو اسرائیلی انٹیلی جنس مدد کا انکشاف، صیہونی اخبار
شیعیت نیوز : ایک صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب اسرائیل یمنی مسلح افواج کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہا ہے، جبکہ تل ابیب اور سعودی عرب سمیت خلیجی عرب ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون بھی پس پردہ مضبوط ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برسوں کی بمباری یمن کی عسکری طاقت کم نہ کر سکی، سعودی ہوائی اڈوں سے طیاروں کا انخلا جاری، صیہونی میڈیا
رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف جنگ میں آل سعود کو تل ابیب کی جانب سے ملنے والی مدد امریکہ کے علاوہ کسی بھی دوسرے غیر ملکی فریق کی فراہم کردہ معاونت سے کہیں زیادہ ہے۔ اخبار نے یہ بھی بتایا کہ صیہونی حکومت کے انتخابات سے آٹھ روز قبل امریکی وزیر جنگ نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی۔
اس سے قبل ایک اور عبرانی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ صیہونی حکومت امریکہ کے ذریعے سعودی عرب کو یمن کے خلاف جنگ میں اپنی شراکت قبول کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس معاملے میں اسرائیلی تعاون کو کھل کر سامنے لانے سے گریزاں ہیں، کیونکہ ان کے خیال میں یہ سعودی عوام کی نظر میں ان کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یمن پر سعودی فضائی حملوں میں شدت آ چکی ہے اور یمنی شہریوں، خواتین اور بچوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت میں آل سعود اور غاصب صیہونی حکومت کا گٹھ جوڑ اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہا، اور یہ حقیقت اس بات کا ثبوت ہے کہ یمن کو فلسطین کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے۔







