یمن پر 24 گھنٹوں میں 62 سعودی فضائی حملے، 5 خواتین سمیت 6 شہری شہید

22 اکتوبر, 2026 06:15

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء اور یمن کے متعدد صوبوں پر 62 فضائی حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری نشانہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں : تعز میں سعودی بمباری، ایک یمنی شہید، خاتون اور 3 بچے زخمی

یمنی مسلح افواج کے بیان کے مطابق آل سعود کی جارحیت میں صنعاء کے علاوہ مارب، صعدہ، لحج اور تعز کے صوبوں میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے خمیس مشیط ایئربیس سے اڑان بھرنے والے ایف 15 طیاروں نے کیے، جبکہ 13 جولائی کو شروع ہونے والی جارحیت کے 100 دنوں میں سعودی فضائی اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 2855 تک پہنچ گئی ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 6 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ تعز میں ہوا، جہاں سعودی فورسز اور ان سے وابستہ مسلح گروہوں نے ضلع التعزیہ کے علاقے حذران میں وادی حنش پر گولہ باری کی، جس سے 5 خواتین شہید اور تین بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

تعز ہی کے ضلع المعافر کے علاقے النشمہ میں سعودی طیاروں نے ایک شہری کے گھر کو نشانہ بنایا، جس سے ایک شہری شہید جبکہ ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہوئے اور گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ سرحدی صوبہ صعدہ کے ضلع شدا میں عام شاہراہوں پر سعودی توپخانے کی گولہ باری سے ایک شہری شہید ہوا، جبکہ ضلع رازح کے آباد دیہات پر بھی شدید گولہ باری کی گئی۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی رجیم کی یہ کارروائیاں عام شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ ہیں، بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہیں اور 2015 سے جاری جنگ اور معاشی پابندیوں کے باعث پہلے سے سنگین انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہی ہیں۔

7:12 صبح اکتوبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔