صادق آباد میں العصر اسلامی مرکز میں نمازِ جمعہ، سنی شیعہ اتحاد کی خوبصورت جھلک

23 اکتوبر, 2026 19:25

شیعیت نیوز : 23 اکتوبر 2026ء بروز جمعہ، العصر اسلامی مرکز صادق آباد میں مولانا محمد عمران مطہری کی امامت میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔ جس میں اہلِ سنت اور اہلِ تشیع کے درمیان اخوت، اتحاد اور وحدتِ امت کی خوب صورت جھلک دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر اہلِ سنت برادران کی صفِ اول میں موجودگی کو باہمی احترام، اسلامی اخوت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی بہترین علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جی بی کے وسائل پر عوام کا حق ہے، ایامِ فاطمیہ میں تقریبات مؤخر کی جائیں، علامہ حسن جعفری

اس اجتماع نے اس قرآنی تعلیم کی یاد دہانی کرائی کہ مسلمانوں کو باہمی اختلافات اور تفرقے سے بچتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہیے۔ خطیب جمعہ نے خطبات کے دوران قرآن کریم کی سورۂ آل عمران کی آیت 103 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور تفرقے میں نہ پڑو۔‘‘ مولانا محمد عمران مطہری نے مزید کہا کہ اسلامی اخوت، باہمی رواداری اور وحدتِ امت کے پیغام کو خدا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ آج کا یہ اجتماع اس حقیقت کی ترجمانی کرتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان مشترکہ دینی اقدار اور توحید کا رشتہ باہمی قربت کی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

8:15 شام اکتوبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔