مارب میں سعودی کرائے کے فوجیوں کا حملہ پسپا، یمنی عسکری میڈیا

22 اکتوبر, 2026 06:18

شیعیت نیوز : یمنی عسکری میڈیا نے صوبہ مارب میں راغوان کے مشرق میں سعودی دشمن سے وابستہ فورسز پر حملوں اور ان کی متعدد فوجی گاڑیوں کی تباہی کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تعز میں اسٹریٹجک جبل حان پر یمنی فورسز کا کنٹرول، سعودی کرائے کے فوجی پسپا

ویڈیو کے مطابق یمنی مسلح افواج کے مجاہدین نے راغوان کے مشرق میں اپنے مورچوں پر سعودی حمایت یافتہ فورسز کی منظم پیش قدمی کو پسپا کر دیا۔ حملہ آور فورسز کی کئی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں یا جل گئیں، جبکہ پیش قدمی کرنے والے اہلکار ہلاک ہوئے یا پسپائی پر مجبور ہو گئے۔

جاری کردہ مناظر میں مختلف فاصلوں سے ہونے والی جھڑپیں، فوجی گاڑیوں پر براہ راست ضربیں، اسلحہ اور سازوسامان کی ضبطی اور قبضے میں لیے گئے ڈرونز کا حملہ آوروں کے خلاف استعمال دکھایا گیا ہے۔ یمنی عسکری میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی فضائی مدد اور برتر وسائل کے باوجود ایک اور پیش قدمی ناکام ہو گئی۔

یمنی عسکری ماہر بریگیڈیئر جنرل علی ابی رعد نے کہا کہ ویڈیو توپخانے، ڈرونز اور ٹینک شکن ہتھیاروں کے مربوط استعمال اور مسلسل انٹیلی جنس نگرانی کے ذریعے یمنی افواج کی میدانی برتری کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ سعودی فضائیہ زمین پر اپنی فورسز کو مؤثر مدد فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ صنعاء سے تقریباً 100 کلومیٹر دور راغوان کا اسٹریٹجک محل وقوع یمنی افواج کی دفاعی پوزیشنوں کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

7:12 صبح اکتوبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔