دنیا

ایران کے خلاف امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکین کے تل ابیب کے ساتھ صلاح مشورے

شیعیت نیوز: اسرائیلی دورے پر تل ابیب میں موجود امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکین نے اپنے پیغامات میں ایران کے خلاف عبوری صیہونی حکومت کے صدر آئزک ہرزگ، وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیرخارجہ ایلی کوہن کے ساتھ اپنی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کی خبر دی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغامات میں بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بارے امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکین کا لکھنا تھا کہ یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) میں نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔ ہم نے اسرائیلی سکیورٹی کے لئے آہنی عہدوپیمان دے رکھا ہے اور اپنی عوام کے قدیمی مشترکہ مفاد و اقدار کی خاطر صیہونی وزیراعظم کے ساتھ باہمی تعاون کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا عراق سے شہید سلیمانی کی شہادت کے کیس سے نمٹنے میں تیزی لانے کا مطالبہ

اپنے ایک دوسرے ٹوئٹر پیغام میں غاصب صیہونی وزیرخارجہ کے ساتھ اپنے صلاح مشوروں کے بارے امریکی وزیرخارجہ نے لکھا کہ اسرائیلی وزیرخارجہ کے ساتھ میری پہلی ملاقات بھی تعمیری رہی۔ ہم نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، اسرائیلی سکیورٹی کے حوالے سے امریکی عہدوپیمان، ایران کے ساتھ مقابلے، مغربی کنارے میں تناؤ میں کمی لانے کی ضرورت اور (ابراہیم معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اسرائیل میں تشکیل پانے والے عرب ممالک کے) نیگیو فورم کی جانب سے علاقائی انضمام میں ملنے والی مدد پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی سرزمین اور مفادات کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا، کنعانی

علاوہ ازیں آئزک ہرزگ کے ساتھ ملاقات کے بارے اپنے پیغام میں امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکین کا لکھنا تھا کہ آج یروشلم میں (غاصب) اسرائیلی صدر آئزک ہرزگ کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔ ہم نے امریکہ۔اسرائیل کے گہرے باہمی تعلقات اور اسرائیلی جمہوریت و سکیورٹی کے لئے اپنے عہدوپیمان پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے ایران، مغربی کنارے کی صورت حال اور متحدہ عرب امارات میں نیگیو فورم کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر بھی گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button