ایران

ایران کا عراق سے شہید سلیمانی کی شہادت کے کیس سے نمٹنے میں تیزی لانے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: نائب ایرانی عدلیہ کے سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور ایران کی انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سکریٹری جنرل نے بغداد پر زور دیا ہے کہ شہید  سلیمانی کی شہادت کے معاملے کو جلد از جلد نمٹائے۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے پیر کے روز بغداد میں عراقی عدالتی امور کے متعدد عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ عراقی دارالحکومت میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران وہ شہید سلیمانی کی شہادت معاملے کی قریب سے پیروی کریں گے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اس معاملے پر فرد جرم عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراق بھی عدالت میں فرد جرم پیش کرے گا تاکہ اس قتل کے تمام مجرموں اور آرکیسٹریٹرز کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور سزا دی جائے۔

غریب آبادی پہلے ہی عراقی چیف پراسیکیوٹر نجم عبداللہ احمد اور عدالتی نگرانی کمیشن کے سربراہ لیث جبر حمزہ سے ملاقاتیں کر چکے ہیں اور دن کے آخر میں ملک کے وزیر انصاف خالد شوانی سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان روس توانائی ڈیل ، امریکہ روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کو اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں نمازیوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

ناصر کنعانی نے دہشت گردی کے واقعے کی مذت کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنعانی نے کہا کہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے اور اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کی منصوبہ بندی، سہولت کاری اور مالی تعاون کرنے والوں کو روکنے اور اسیے واقعات کی روک تھام کرنے، ان کے خلاف مؤثر کاروائی کرنے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان مزید تعاون پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button