دنیا

اصفہان میں ایرانی فوجی تنصیب پرحملے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے، امریکی حکام

شیعیت نیوز: کل اتوار کو امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی ویب سائٹ پر امریکی حکام کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ایران کے وسطی شہر اصفہان میں ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔

حکام جن کی شناخت اخبار نے نہیں بتائی نے مزید کہا کہ ایران میں فوجی مرکز کو نشانہ بنانا ’’ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب واشنگٹن اور تل ابیب تہران کے جوہری اور فوجی عزائم پر قابو پانے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : جنہوں نے عوام کو تحفظ دینا ہے وہ سیاست اور حکومت کے کھیل میں مشغول ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

درایں اثنا اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے ایک سینیر امریکی فوجی اہلکار کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ کسی بھی امریکی فوجی فورس نے ایران کے اندر حملہ یا کارروائی نہیں کی۔

دریں اثنا ایک اسرائیلی ذریعے نے عبرانی ’’واللا‘‘ ویب سائٹ کو بتایا کہ ایرانی وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والی عمارت پر حملہ کامیاب رہا۔

امریکی Axios ویب سائٹ نے ایک باخبر اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اصفہان میں فوجی تنصیب میں 4 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور تمام حملوں نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ پشاور جیسے انسانیت سوز اقدام میں ملوث دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،شیخ احمد علی نوری

3 چھوٹے ڈرونز نے صوبہ اصفہان میں ملٹری فیکٹری کو نشانہ بنایا اور ایرانی وزارت دفاع نے آپریشن کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ طیارہ شکن میزائلوں نے ڈرون کو روکا، جس کی وجہ سے ان میں سے دو پھٹ گئے۔ اس حملے میں فیکٹری کو معمولی نقصان پہنچا۔

ایرانی وزارت دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے اور تیزی سے ملک کی طاقت اور سلامتی کو بڑھانے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button