دہشت و تشدد کی سیاست: تحریک لبیک پھر سڑکوں پر، ریاست کو چیلنج

13 اکتوبر, 2025 10:33

شیعیت نیوز: دو سال تک خوابِ خرگوش کے مزے لینے والی شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اپنی غیر قانونی احتجاجی ریلی پر قانونی کارروائی کے بعد ایک بار پھر ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس تنظیم نے غزہ کے نام پر اسلام آباد تک ریلی نکالی، حالانکہ اس وقت غزہ میں امن معاہدہ ہوچکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ارضِ پاک کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

گزشتہ تین روز کے دوران ٹی ایل پی کے تشدد آمیز احتجاج کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، یہ تنظیم ہر چند ماہ بعد بلاجواز سڑکوں پر نکل کر تشدد کرتی ہے، نہ احتجاج کا کوئی واضح مقصد ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ بند لائحہ عمل۔
ریاست کو اپنے پرتشدد رویے سے بلیک میل کرنا اس تنظیم کا پرانا وتیرہ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے احتجاجات میں درجنوں پولیس اہلکار شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ اس بار بھی ان کے کارندوں نے سڑکیں جام کر کے عوام اور پولیس پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی جیسے گروہ اپنے کالے کرتوت اسلام کے لبادے میں چھپا کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ہندوستان جنگ میں شکست کے بعد مختلف حربوں سے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی سازش میں مصروف ہے، اور ٹی ایل پی اس منصوبے کا ایک فعال ذریعہ بن چکی ہے۔

10:33 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔