ہم نے پرامن راستہ اختیار کیا، لیکن تحریک لبیک نے خوف و ہراس پھیلایا: گل زہراء رضوی
شیعیت نیوز : انسانی حقوق کی کارکن گل زہراء رضوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے اقصیٰ مارچ کے دوران ایسے اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں جو امن عامہ اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملتِ تشیع پاکستان نے ہزاروں جنازے اٹھائے، مگر تحریک لبیک کے مظاہرین نے صورتحال کو قابو سے باہر کر دیا، شہری علاقوں میں ہنگامہ مچایا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ مریدکے پر قوم سوگوار: علامہ حسن رضا ہمدانی کا تحمل اور مذاکرات کا پیغام
گل زہراء رضوی نے تنقیدی انداز میں کہا کہ ان پر بلیک میلر کا لقب لگا، مگر ہم نے ہمیشہ پرامن راستہ اختیار کیا۔ تحریک لبیک کے اقدامات نے قیامت خیز ماحول پیدا کر دیا ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا گیا۔







