اہم ترین خبریںپاکستان
جنہوں نے عوام کو تحفظ دینا ہے وہ سیاست اور حکومت کے کھیل میں مشغول ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس
شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لئے دعا گو ہوں۔

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ایک مرتبہ پھر نہتے نمازیوں پر حملہ کر کے اپنی سفاکیت دکھائی ہے ۔ انتہائی سکیورٹی کے انتظامات والے علاقے میں ایسا دھماکہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ پشاور جیسے انسانیت سوز اقدام میں ملوث دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،شیخ احمد علی نوری
سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جنہوں نے عوام کو تحفظ دینا ہے وہ سیاست اور حکومت کے کھیل میں مشغول ہیں۔ شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لئے دعا گو ہوں۔