افغان سرزمین سے حملہ: پاراچنار کے محب وطن شیعہ پاک فوج کے شانہ بشانہ محاذ جنگ پر برسرِ پیکار
شیعیت نیوز: پاراچنار کے مظلوم شیعہ نوجوانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جان قربان کرنے تک کی آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکرِ جھنگوی و کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں داعش کی حقیقی شکل
مقامی رہنماؤں کے مطابق یہ نوجوان طالبان و خوارج کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
پاراچنار کی وہی کمیونٹی ماضی میں فرقہ وارانہ حملوں اور سرحد پار سے آنے والی دہشت گردی کی زد میں رہی — وہی دہشت گرد جنہیں کالعدم لشکرِ جھنگوی اور کالعدم سپاہِ صحابہ سہولت فراہم کرتے رہے اور جنہوں نے پاراچنار کے شیعوں کو شدید نقصان پہنچایا۔







