دنیامقبوضہ فلسطین

غزہ فتح کی خوشی میں مراکش کے 58 شہروں میں جشن

امتِ اسلامی کی تنظیم کی اپیل پر 110 سے زائد مقامات پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی

شیعیت نیوز : مراکش میں امتِ اسلامی کے امور کی حمایت کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خوشی میں ملک بھر کے 58 شہروں میں 110 سے زائد مظاہرے منعقد کیے گئے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جنگ بندی کے حصول پر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
مظاہرین کا مرکزی نعرہ تھا — “غزہ فتح یاب ہوا”۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی طاقتوں کے باوجود اسرائیل حماس سے شکست کھا گیا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

اطلاعات کے مطابق، مظاہروں کا انعقاد تطوان، کازابلانکا، تازا اور انزکان سمیت کئی شہروں میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، مراکش کے علاوہ یمن اور موریتانیہ سمیت متعدد عرب ممالک میں بھی اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے اور دو سالہ جنگ کے اختتام پر عوام نے ریلیاں اور جشن منایا۔

واضح رہے کہ غزہ میں طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ دو سالہ خونریز جنگ کے خاتمے کا باعث بنا ہے، جس کا علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button