شدت پسند تکفیری تحریک لبیک کے کارکنان کا پولیس پر کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں سے حملہ

13 اکتوبر, 2025 20:31

شیعیت نیوز : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مریدکے میں شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے مسلح کارکنوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کر دیا۔ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب تحریک لبیک کے کارکنوں نے ریاستی رٹ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ایس ایچ او شہید اور 48 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 17 کو گولیاں لگیں۔

مسلح فتنہ پرور عناصر کی گولیوں کا نشانہ 3 TLP کارکن اور ایک راہ گیر شہری بھی بنے، جبکہ 8 شہری زخمی ہوئے۔

انتشار پسند گروہ نے 40 سے زائد سرکاری و نجی گاڑیوں کو آگ لگا دی، سڑکوں پر قبضے کی کوشش کی اور شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی کارروائی میں متعدد تخریب کاروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست کی رٹ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کے امن و سکون کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے پرامن راستہ اختیار کیا، لیکن تحریک لبیک نے خوف و ہراس پھیلایا: گل زہراء رضوی

دوسری جانب، ملتِ تشیع نے تاریخ کے ہر دور میں احتجاج اور حق کے مطالبے کے لیے ہمیشہ پر امن راستہ اختیار کیا۔ حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے ماننے والوں نے جب بھی آوازِ حق بلند کی، نہ کسی گاڑی کو نقصان پہنچایا، نہ کسی پتّے کو توڑا، نہ کسی شہری کو گزند پہنچا۔ یہ اخلاقی برتری اہلِ تشیع کے کردار کو امن، صبر اور شعور کی علامت بناتی ہے، جبکہ تکفیری گروہ فساد اور تباہی کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

2:59 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔