ارضِ پاک کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ارضِ پاک سے دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے مال و جان کے تحفظ، ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے ملکی سرحدی حدود کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت سے انکار
انہوں نے کہا کہ ارضِ پاک تمام باسیانِ مملکت کی ریڈ لائن ہے اور اس کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔ علامہ میثمی نے دعا کی کہ اللہ پاک ہمارے جوانوں کی حفاظت فرمائے اور وطن کے دفاع میں انہیں کامیابی عطا کرے۔







