ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیرمیثمی کادورہ قصرزینب بھکر
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اپنے وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قصر زینب بھکر پہنچے۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری شامل تھے۔ قصر زینب پہنچنے پر علامہ قلب محمد شہانی، حاجی محمد حسین، سید سکندر حسین نقوی اور حافظ محمد اقبال سمیت علماء کی بڑی تعداد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر علماء و زعماء قوم کی ایک نشت ہوئی، جس میں رابطہ کمیٹی شمالی پنجاب کے سربراہ علامہ اشتیاق کاظمی، مولانا رمضان نعیمی اور اصغر علی شاہ بخاری نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: خودکش حملے میں چھتیس افراد کی ہلاکت میں ملوث وہابی تکفیری دہشتگرد گرفتار
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے اہل بھکر کی قربانیوں کا ذکر کیا اور علماء کرام اور زعمائے قوم سے اپیل کی کہ ایک پھر متحد و متحرک ہو کر علامہ ساجد علی نقوی کے دست و بازو بن کر قوم کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔ انہوں نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی سیاسی و مذہبی اور سماجی بصیرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایت پر ملک بھر میں سیلاب زدگان، علمی اور عملی میدان میں کام جاری ہے اور قیادت نے اس مشکل وقت بھی اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کی خام خیالی ، سپاہ پاسداران اسلامی ایران کو جھکنانے کی منصوبہ بندی
انہوں نے کہا کہ قوم کی مشکلات سے قیادت مکمل طور ہر آگاہ ہے، اسی لیے قیادت عزاداری سید الشہداء پر قدغن ہو یا ایف آئی آرز ہوں، قیادت نے ہمیشہ عزاداری کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا اور واضح کیا کہ عزادری پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں قائد محترم کی ہدایت ہر بھرپور کام جاری ہے۔ قبل ازین نشست سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ اشتیاقُ کاظمی اور سید سکندر حسین نقوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان جسے قومی پلیٹ فارم کو منظم کرنے کی اپیل کی اور قومی پلیٹ فارم کو ہی عوام کے مسائل کا حل قرار دیا۔







