خودکش حملے میں چھتیس افراد کی ہلاکت میں ملوث وہابی تکفیری دہشتگرد گرفتار

15 دسمبر, 2022 14:36

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ خودکش حملے میں چھتیس افراد کی ہلاکت میں ملوث وہابی تکفیری دہشتگرد سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔ مبینہ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت کو گرد گرفتار کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگرد اکمل سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کل مسالک علماءبورڈ پنجاب کے اعلیٰ سطح وفدکی ایم ڈبلیوایم رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اسدعباس نقوی سے ملاقات

ابتدائی تفشیش میں مبینہ دہشت گرد نے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ راولپنڈی سول لائن میں دو ہزار نو میں خودکش حملہ ہوا تھا اس حملے کے دوران چھتیس افراد شہید ہوئے تھے اور اس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد ابتک جیل میں ہیں جبکہ دہشتگرد کیخلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

1:50 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top